کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل دیا ہے۔والد کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی کا ردعمل جاننے کیلئے کئی لوگوں نے دعا سے سوشل میڈیا پر سوالات کرنے شروع کردیئے جس سے تنگ آ کردعا عامر نے انسٹاگرام سٹوری پر لوگوں سے درخواست کی کہ
براہ مہربانی میری فیملی سے متعلق پوسٹوں پر مجھے مینشن کرنا اورکمنٹ (تبصروں) میں میرا ذکرکرنا بند کریں۔ یہ اکاؤنٹ صرف میرے آرٹ ورک کیلئے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو بخوشی میرے اکاؤنٹ کو ان فالو کرسکتے ہیں۔دعا عامر نے مزید لکھا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی تبصرے یا ڈی ایم (براہ راست پیغام) کا جواب نہیں دیں گی۔