اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے، مریم نواز

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ عوام میں جائیں تو ہیلمٹ پہننا نہ بھولیں۔اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم کون ہوگا یہ باتیں بعد کی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے، اگر اپوزیشن نے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قصور وار ہوں گی، عوام کی بھلائی کیلیے کام کرنا یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں، ان کے ایم این اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتے لیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد رہی ہے، ان کی جماعت قائم و دائم ہے جب کہ عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر فرسٹریشن کے شکار ہوکر تقاریر کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نیب کے پاس آج عدالت میں کوئی جواب نہیں تھا

اللہ تعالیٰ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مہنگائی اور عوامی غصے کی وجہ سے حالات بدلے ہیں اور کوئی وجہ نہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام ہے کہ اگر وہ باعزت اپنے حلقوں میں جانا چاہتے ہیں تو اس حکومت کو سپورٹ نہ کریں کیوں کہ نظر آرہا ہے کہ حالات بدل چکے ہیں ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ

اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد کا درپیش ہے، بعد میں وزیراعظم کون ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے یہ باتیں بعد کی ہیں اور بعد میں ہی طے ہوں گی۔وزیراعظم کی جانب سے 10 وزارتوں کو انعام دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت عمران خان حکومت ہے، انہیں مشورہ ہے کہ وہ عوامی رابطوں میں (ن) لیگ کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے عوام کو یہ بتائیں کہ عدالتوں میں (ن) لیگ کے حق میں کیا گواہیاں آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…