اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس آمدن بڑھنے کے باوجود حکومتی بجٹ خسارے میں اضافہ

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافے کے باوجود وفاقی حکومت کے بجٹ خسارے میں اضافہ ہوگیا۔جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافے کے باوجود وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کی نسبت 459 ارب 53 کروڑ اضافے سے 1852 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ قرضوں

پر سود کی مد میں 1453 ارب روپے خرچ کیے گئے۔وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال 2021-22 کے پہلے چھ ماہ کے مالی آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیںجس کے مطابق پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدن میں 709 ارب روپے کا اضافہ ہوا لیکن وفاقی حکومت کا بجٹ پھر بھی بے قابو ہوگیا۔بجٹ خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ بنی تنخواہ، پنشن، دفاعی اخراجات اور سبسڈیز سمیت جاری اخراجات میں 544 ارب روپے کا اضافہ بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر ٹیکس ریونیو 2919 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ نان ٹیکس آمدن 146 ارب روپے کمی سے 715 ارب روپے رہی۔ البتہ مجموعی اخراجات 3793 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گئے تاہم صوبوں نے چھ ماہ میں 480 ارب 76 کروڑ روپے کم خرچ کرکے سرپلس بجٹ دیا، جس سے مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر1371 ارب روپے پر آگیا۔دستاویز کے مطابق صوبہ پنجاب نے 332 ارب 71 کروڑ، سندھ 93 ارب 80 کروڑ اور بلوچستان نے 86 ارب 24 کروڑ روپے کم خرچ کیے۔ البتہ پختونخوا کو چھ ماہ میں 32 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔وفاق نے مجموعی آمدن میں سے صوبوں کو 1694 ارب روپے حصہ دیا۔ چھ ماہ میں دفاع پر 520 ارب 45 کروڑ، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 288 ارب جبکہ سبسڈیز کی ادائیگی پر 313 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…