ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی ہائیکورٹ نے طالبات کو حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(آن لائن) بھارتی ہائی کورٹ نے طالبات سے کہا ہے کہ وہ حجاب کا مسئلہ حل ہونے تک مذہبی چیزیں پہننے پر اصرار نہ کریں۔ ہائی کورٹ نے طالبات کو حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس اور این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت

کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کیس میں ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حجاب کا مسئلہ حل ہونے تک طالبات مذہبی چیزیں پہننے پر اصرار نہ کریں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ طالبات کو معاملہ حل ہونے تک مذہبی چیزیں نہیں پہننا چاہئیں۔ تین رکنی بینچ نے دوران سماعت یہ بھی کہا کہ کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنیکے لیے حکم جاری کیا جائے گا۔ سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ باحجاب طالبات کوکالجوں اور اسکولوں میں داخلے سے روکنے پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ گذشتہ روز سنگل بینچ نے معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے معاملہ سماعت کے لیے لارجر بینچ کو بھیج دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…