صوابی(این این آئی)دو وقت کی روٹی کا حصول مزید مشکل ہو چکا ہے فریاد کس کو کریں محنت مزدوری کے لئے قسطوں پر ایک لوڈر رکشہ خرید ا جس کی آدھی قسطیں ابھی باقی ہی تھی کہ نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں نوبت آباد کوٹھا سے چور کر لیا۔ ان خیالات کااظہار یو سی کوٹھا نوبت آباد کے رہائشی عطاء اللہ نے ایک تحریری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشہ چوری کی رپورٹ گیارہ جنوری کو کھلابٹ چوکی میں در ج کی مگر ابھی تک پولیس کوئی پتہ نہ لگا سکی۔ جس کی وجہ سے شدید پریشان کا سامنا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہئے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو کہ فاقوں پر مجبور ہیں کیونکہ یہی کمائی کا واحد ذریعہ تھا جس سے اب محروم ہو چکا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اعلی حکام مجھے انصاف دلائیں۔