ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تگڑا ٹارگٹ دے دیا

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے ٹیم میں ایک جبکہ پشاورزلمی نے دو تبدیلیاں کیں۔سلطانز نے رائلی روسو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ لیام لیونگسٹن

اور حسین طلعت کوپشاور زلمی کی فائنل الیون میں شامل کیا گیا جبکہ حضرت اللہ زازائی کو ڈراپ کردیاگیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا۔ دونوں اوپننگ بیٹر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 98 کے مجموعی سکور پر گری، محمد رضوان نے 34 رنز بنائے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود نے 68 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رئیلی روسو نے 7 گیندوں پر15 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر محمود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انور علی نے ایک رنز بنایا اور رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور انہیں ثاقب محمود نے آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی نے پانچ رنز بنائے اور وہ ثاقب محمود کا شکار بنے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد، ثاقب محمود اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…