لاہور (آن لائن)قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل سیول کے آغاز سے قبل ڈی ایس پی عہدے کے ایک افسر نے 2 کرکٹ شائقین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم گیٹ پر تعینات ڈی ایس پی عہدے کے ایک افسر عامر عباس نے وہاں سے گزرنے والے ایک موٹر سائیکل سوار اور کار سوار پر اس وقت تھپڑوں کی بارش شروع کردی جب کسی وجہ سے دونوں فریقین کے درمیان تقرار پیدا ہوئی۔ ڈی ایس پی گلبرگ عامر عباس کا پارہ ہائی ہوگیا اور اس نے دونوں شہریوں کے منہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور دونوں شہریوں کو گالم گلوچ سے نوازا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشن نے میچز ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو کرکٹ شائقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔