پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ارکان اسمبلی پہلے ہی عمران خان پر عدم اعتماد کے لئے تیار ہیں، مریم نواز

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں نازل عذاب سے جان چھڑانا سیاسی فرض ہے،اگر عمران خان عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے جانا نا بھولیں، عوام کی حکومت عوام کی جانب سے عدم اعتماد کا شکار ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتیں اور اراکین اسمبلی پہلے ہی تحریک کیلئے تیار ہیں،

عمران خان کی حکومت اب ڈولتی ہوئی نظر آرہی ہے آئندہ یہ پارٹی نظر نہیں آئے گی،نیب اور عمران خان کے گڑھ جوڑ کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور انصاف کا انتظار کروں گی۔ جمعرات ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جج صاحبان نے نیب سے سوال کیے اور ان کے پاس جواب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سماعت میں اللہ تعالیٰ نے نیب اور عمران خان کے گڑھ جوڑ کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور انصاف کا انتظار کروں گی۔عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے مریم نواز نے کہاکہ عوام کی حکومت عوام کی جانب سے عدم اعتماد کا شکار ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتیں اور اراکین اسمبلی پہلے ہی اس تحریک کے لیے تیار ہیں، عمران خان کی پارٹی کا کوئی نظریہ نہیں ہے جبکہ ان کے ساتھی صرف اقتدار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب ڈولتی ہوئی نظر آرہی ہے آئندہ یہ پارٹی نظر نہیں آئے گی۔انہوں نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ اب اگر آپ عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے جانا نا بھولیں، اب بھلے آپ ٹرکس اور کنٹینرز پر چڑھ جائیں عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ چکے ہیں اب آپ اپنی خیرمنائیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک نظریے پر ہے،

یہ سیاسی جماعتوں کے فرض میں شامل ہے کہ عمران خان کی صورت میں ملک پر جو ایک عذاب قوم پر نازل ہوچکا ہے اس سے عوام اور پاکستان کی جان چھڑائی جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس عذاب سے عوام کی جان نہیں چھڑائی گئی تو جتنی قصور وار حکومت ہوگی اتنی ہی قصوار اپوزیشن بھی ہوگی، اس کے بعد عوام تمام سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں اور اسکا آغاز اب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے عدم اعتماد تحریک کے

حامی نہیں تھے، تاہم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں انہوں نے بھی اس بات کی حامی بھری کیونکہ وہ اب سمجھ چکے ہیں کہ یہ قوم یہ ملک اور یہ عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ اب وہ حالات آچکے ہیں عمران خان اور ان کی حکومت کسی کے لیے بھی قابل اعتماد نہیں رہی، جن کی حمایت عمران خان کو حاصل تھی ان کی بھی اولین ترجیح پاکستان کی عوام ہے، اور اب عوام کا اشارہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام اداروں کو دیکھنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…