بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکی نشریاتی ادارے نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کا پول کھول دیا

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے نے 26 اگست 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے پر پنٹاگون کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پنٹاگون نے کہا تھا کہ تمام 180 افراد دھماکے میں مارے

گئے، امریکی نشریاتی ادرے کی انویسٹی گیٹو رپورٹ کے مطابق متعدد افراد گولیاں لگنے سے مرے۔ پنٹاگون نے کہا تھا کہ امریکی مرینز کی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکی نشریاتی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ نے پینٹاگون کے دعووں کو جھٹلادیا، کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے بارے میں پینٹاگون نے میڈیا بریفنگ دی تھی۔جس میں بتایا گیا تھا کہ تمام اموات دھماکے سے ہوئیں اور دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی۔مزید کہا گیا تھا کہ امریکی مرینز نے گولیاں ہوا میں چلائی تھیں، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق اموات صرف دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے بھی ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات پیش کردیے، مقتولین کے میڈیکل ریکارڈز بھی حاصل کرلئے جن میں صاف لکھا ہے کہ اموات گولی لگنے سے ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…