جڑانوالہ (آن لائن)پیداوار کم ہے طلب زیادہ اور عالمی قیمتوں نے ملک میں روئی کی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق روئی کی ایکس جن فی من قیمت 300 روپے بڑھ کر 20 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح چیئرمین کراچی کاٹن بروکر فورم نسیم عثمان کے مطابق عالمی بلند
قیمتیں، ملکی طلب اور قلیل پیداوار روئی کے دام بڑھنے کا سبب ہے۔ رواں سال ملکی پیداوار 75 لاکھ گانٹھیں رہنے کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 18 فیصد زائد ہے لیکن اس کے باوجود رواں سال 80 لاکھ گھانٹھیں درآمد کیے جانے کے اندازے ہیں، جس میں سے پچاس لاکھ گانٹھوں کے سودے ہوچکے ہیں۔