جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصرکی جامعہ الازہر کا بریل میں قرآن پاک کا آزمائشی نسخہ جاری

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) مصر اور اسلامی دنیا کی معروف جامعہ الازہر کی جانب سے بریل میں قرآن پاک کا آزمائشی نسخہ جاری کیا گیا ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد کیے جانے والے 53 ویں بین الاقوامی کتب میلے میں جامعہ الازہر کی جانب سے نابینا افراد کے لیے آزمائشی طور پر تیار کیا گیا قرآن کریم کا نسخہ رکھا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق

جامعہ الازہر الشریف کے اعلی امام ڈاکٹر احمد الطیب کی سرپرستی میں الازہر پریس نے جدید ترین پرنٹنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بریل میں قرآن پاک کی طباعت کے منصوبے کا آغاز کیا ۔بصارت سے محروم افراد کے پڑھنے کے لیے خصوصی طور پر بریل کے طریقہ کار کا استعمال کیا جاتا ہے۔جامعہ الازہر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا کہ قرآن کے اس آزمائشی نسخے میں نمایاں بریل حروف کے ساتھ قرآن کے تحریری الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ بینا اور نابینا افراد کے مابین قرآن حفظ کرنے اور پڑھنے میں سماجی تعاون حاصل ہو۔قرآن پاک اور اس کے علوم کو پھیلانے کے مشن کی توسیع کے طور پر جامعہ الازہر کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد نابینا افراد سمیت معذور افراد کو خصوصی سہولت فراہم کرنا ہے۔جامعہ الازہر کے پیش کردہ قرآن کریم کے نسخے کی خصوصیت بڑا حجم اور خاص قسم کے موٹے گتے کا استعمال ہے جس پر نقطے انتہائی واضح اور نمایاں ہیں تاکہ آسانی

سے پڑھا جا سکے۔معذورافراد کی قومی کونسل کی سپروائزر ڈاکٹر ایمان کریم نے قرآن کے نسخے کو بریل میں تیار کرنے پر جامعہ الازہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مصر میں 2015 میں ہونے والی مردم شماری کے تحت نابینا افراد ملک کی 5 فیصد کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ڈاکٹر ایمان کریم نے مصر کے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ جامعہ الازہر الشریف کی اس مثال کو سامنے رکھتے ہوئے بینائی سے محروم افراد کو ثقافتی اشاعتیں بریل میں فراہم کرکے بیداری اور شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…