منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

یورپ اور ایشیا کو ملانے والے پل کی تعمیر مکمل

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

انقرہ (این این آئی ) ترک حکام نے براعظم ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملانے والا دنیا کا سب سے بڑا معلق پل سسپنشن برج تیار ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر چناق قلعہ میں آبنائے داردانل پر تعمیر کیے جانے والے

سسپنشن برج کے افتتاح کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے معلق پل کو تین ارب ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جس کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پل کی تعمیر مارچ 2017 میں شروع ہوئی تھی جس کا افتتاح تین ماہ قبل کیا جانا تھا تاہم کرونا کی وبائی صورتحال کے باعث پل کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پل کو سنبھالنے کیلیے تعمیر کیے گئے دو بلند و بالا ٹاور کی اونچائی 318 میٹر بتائی گئی ہے جب کہ ایک ستون سے دوسرے ستون کے درمیان کا فاصلہ 2023 میٹر کا ہے۔پل کے ستونوں کے درمیان فاصلہ 2023 میٹر رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ 2023 میں جمہوریہ ترکی اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائے گا۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…