اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

تنخواہوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایک اور خوشخبری سنا دی

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے

کہا کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشورکو سامنے رکھ کر کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا،ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غورکیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…