اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

مینوفیکچررز نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماسنیٹرشیری رحمن نے کہا ہے کہ سرنجوں کے مینوفیکچررز نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی وین سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے

دوران سرنجوں کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں سرنجوں کی درآمد اور خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ، ہم نے ادویات اور صحت کے شعبے پر منفی اثرات کی وجہ سے اس طرح کے ٹیکسز کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر سال لگ بھگ 2 ارب سرنجز استعمال ہوتی ہیں جس میں 55 فیصد باہر سے درآمد کی جاتی ہیں ، سرنجز کی قیمت بڑھانے سے لوگ ایک ہی سرنج دوبارہ استعمال کریں گے جو بہت ہی خطرناک عمل ہے۔سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ کورونا وبا کے وقت سرنجز کا بحران پیدا ہونا بہت ہی تشویش ناک ہے، حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…