نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے تنازع پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن جماعتوں نے جاری اجلاس کے دوران لوک سبھا سے واک آؤٹ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس میں حکومتی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبہ کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنی چاہئیے۔ تمام طلباء کو اسکولوں و انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ ڈریس کوڈ پرعمل کرنا چاہئیے۔
حکومتی وزیر کے جواب میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دنیا کا ایک سیکولر ملک مانے جانے والے ہمارے ملک میں حجاب پہننا جرم نہیں ہے۔ ہر مذہب کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی ثقافت، اپنی روایات کو بغیر پابندی کے جاری رکھیں لیکن اب ملک میں ہماری مسلم آبادی کی بہنوں پر اخلاقی پولیسنگ کیوں کی جا رہی ہے؟ اجلاس کے دوران اپوزیشن نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئے ۔۔