پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

غائب کی گئی اہم دستاویزات ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے برآمد

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہاس سے غائب ہونے والی اہم فائلز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس سے غائب ہونے والے شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان سے منسوب محبت نامے سمیت اہم خطوط اور

دستاویزات سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال عمارت سے برآمد ہوئیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے ہمراہ کئی اہم سرکاری خطوط اور دستاویزات بھی ساتھ لے گئے تھے جو قانونی طور پر نیشنل آرکائیوز میں محفوظ کیے جانے تھے۔خطوط میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ہونے والی خط و کتابت بھی شامل ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ محبت نامے کہا کرتے تھے۔ اسی طرح باراک اوباما کو لکھے گئے خطوط بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی لگژری پراپرٹی سے ملے ہیں۔امریکہ کے ادارے نیشنل آرکائیوز کے ملازمین جنوری میں ڈبوں میں بند ایسی بہت سی دستاویزات ڈونلڈ ٹرمپ کی لگژری پراپرٹی سے واپس لائے ہیں اور اب یہ نینشل آرکائیوز کا حصہ بنیں گی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا تھا کہ 75 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری خطوط اور دستاویزات بری نیت سے نہیں لے کر گئے تھے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…