اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا دبئی میں اپنا ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنا ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی جانب سے شیف جیکٹ پہنے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں منفرد بات یہ ہے کہ چوکے چھکوں سے بولرز کے پسینے نکالنے والے شاہد آفریدی ہاتھ میں بلے کی بجائے چھری تھامے ہوئے ہیں۔ چند سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں شاہد آفریدی کو شیف جیکٹ میں

ماہر شیف کی طرح ٹماٹر کاٹتے دیکھا جاسکتاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہدی آفریدی دبئی میں لالا دربار کے نام سے ریسٹورینٹ کھول رہے ہیں اور ان کا ریسٹورینٹ مقامی لوگوں کو دیسی کھانے پیش کرے گا۔آفریدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑے اعلان کے ایک قدم اور قریب، مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنے ذائقے کو ٹرپل تڑکا دینے کے لیے تیار ہوجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…