لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی تاریخی اور بڑی آٹو مارکیٹ میکلوڈ روڈ کے تاجروں نے مقامی کمپنی کی موٹر سائیکلوں کی فروخت روک دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مختلف اقسام کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ازخود 2 ہزار روپے فی موٹرسائیکل
اضافہ کرنے کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان کے باعث موٹرسائیکلوں کی فروخت روک دی ہے اور ان پر 4 سے 8 ہزار روپے فی موٹرسائیکل آن مقرر کردیا ہے۔ عوامی حلقوں نے موٹرسائیکل ڈیلروں کے اس اقدام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔