پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی پھونک پر تنقید کنگ خان کی حمایت میں بالی وڈ اداکارائیں بھی بول پڑیں

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران دعا کے بعد پھونکنے کے انداز پر بالی ووڈ کے کنگ خان جہاں انتہا پسندوں کی تنقید کی زد پر ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں جب کہ بھارتی اداکارائیں بھی شاہ رخ کے لیے

آواز اٹھا رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا شاہ رخ خان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں اور انہوں نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ ہمارے خیال میں دعا بھی تھوکنا ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھایا کہ ایک ایسے اداکار کی بات کی جارہی ہے جس نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ سیاست اتنی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ واقعی افسوسناک ہے۔اس کے علاوہ راکھی ساونت نے بھی شاہ رخ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔راکھی نے کہا کہ جو لوگ بھی یہ کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، شاہ رخ لیجنڈ ہیں اور بہت بڑے اسٹار ہیں، وہ لتا جی کی میت پر دعا پڑھ کر پھونک رہے تھے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…