واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ انصاف نے 3.6 ارب ڈالرسے زائد مالیت کی چوری شدہ کرپٹو کرنسی برآمد کر لینے کا دعوی کیا ہے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق2016میں یہ ڈیجیٹل کرنسی چوری کرنے کے الزام میں شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن سے ایک جوڑے کو گرفتار کر لیا ۔ ملکی محکمہ انصاف نے اسے کرپٹو کرنسی کی آج تک کی سب بڑی
برآمدگی قرار دیا ۔ حکام کے مطابق قبضے میں لی گئی ڈیجیٹل کرنسی سن 2016 میں بٹ فنیکس کرپٹو کرنسی ایکسچنج سے ہیکنگ کے ذریعے چرائی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کو ابتدائی قانونی سماعت کے لیے عدالت میں پیش بھی کر دیا گیا۔ اس جوڑے پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور امریکا کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔