مدینہ منورہ(این این آئی)حرمین شریفین پریزیڈینسی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کی اہم عہدے پر تقرری ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں خاتون معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر فاطمہ بنت عبدالعزیز التویجری مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کی معاون خصوصی ہوں گی۔ڈاکٹر فاطمہ التویجری امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں تربیتی ادارے کی استاد ہیں، انہوں نے نورہ یونیورسٹی سے اسلامی ریسرچ میں پیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔