پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات بیان کر دیں

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارٹی ٹینس سٹار اور پاکستانی قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے بارے میں وجوہات بتا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ WWW.CRICKETPAKSITAN.COM.PKکے ایک پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق ‘‘ کے پروگرام میں کہا ہے کہ

مختلف عوام کی بنیاد پر میں نے رواں سال اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں 35سال کی ہو چکی ہوں جبکہ میرے دو سے تین سرجریز بھی ہو چکی ہیں پیدائش کی وجہ سے باڈی پر اثر رونما ہوتا ہے اب کھیل کی سرگرمیوں کے بعد تازہ دم ہونے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ثانیہ نے بتایا کہ اذلان ابھی بچہ ہے، اس کی کورونا ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اس کو ساتھ لے کر جہازوں میں سفر کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا،میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، اس ایک سال میں جسم نے ساتھ دینا شروع کر دیا تو فیصلہ تبدیل بھی کر سکتی ہوں، بہرحال ٹینس میں 19 سال کا طویل سفر رہا ہے، اس دوران جو کچھ حاصل کیا اس پر بہت خوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر دکھ تو ہمیشہ ہوتا ہے،مگر یہ زندگی کی حقیقت ہے، کسی نہ کسی وقت تو کھیل کو خیرباد کہنا ہی پڑے گا، میں 6سال کی عمر سے ٹینس کھیل رہی ہوں، یہ میری زندگی کا اہم حصہ ہے، اگر اس کو خیرباد بھی کہہ دیا تو کسی نہ کسی طرح کھیل سے وابستہ رہوں گی، اپنی اکیڈمی پر توجہ دینے کیلیے وقت ملے گا۔ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر شوہر شعیب ملک کے ردعمل پر انھوں نے کہا کہ میرے والدین سمیت کسی کو معلوم نہیں تھا کہ میں کوئی ایسا فیصلہ کرنے والی ہوں، اس لیے سب کو حیرت بھی ہوئی، بہرحال شعیب میرے ہر فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں، ہم دونوں پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ جسم کس حدتک چیلنج قبول کرنے کے قابل ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھاتاہم اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے،میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں،ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…