جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں صدارتی نظام سے متعلق ریفرنڈم کروانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ ملک میں صدارتی نظام سے متعلق ریفرنڈم کروانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن

نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت صرف آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہدایت جاری کرسکتی ہے، موجودہ کیس میں کوئی ایسا فریق نہیں بتایا گیا جسے ہدایت جاری کرنی ہوں اور نہ ہی موجودہ کیس میں اس حوالے سے کوئی قانون بتایا گیا ہے، درخواست گزار کی استدعا آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے قریبی ہمسایہ ممالک میں ترکی ہی ایک ایسا ملک ہے جو پارلیمانی اور صدارتی نظام کو ملا جلا کے تجربے کرتا رہا ہے اور کیونکہ اس کا تعلق خلافت کے دور سے بھی ہے اس لیے پاکستان میں سیاسی نظام کی ایک مرتبہ پھر اٹھنے والی بحث میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ترکی میں تین مارچ 1924 کو خلافتِ عثمانیہ کا اختتام ہوا اور 29 اکتوبر کو ریپبلک آف ترکی وجود میں آئی جس کے پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتا ترک بنے۔ سال 1982 میں ایک آئینی ریفرنڈم کے بعد وہاں ایک نیا آئین متعارف کروایا گیا۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…