منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4 تا 8 مارچ)، دوسرا کراچی (12 تا 16 مارچ) اور تیسرا لاہور (21 تا 25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی

ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔حارث رؤف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔ شان مسعود نے آخری مرتبہ سیزن 21ـ2020 میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ان دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں شامل اکیسویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16 فروری بروز بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)،محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)،عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)،اظہر علی (سینٹرل پنجاب)،فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)،فواد عالم (سندھ)،حارث رؤف (ناردرن)،حسن علی (سینٹرل پنجاب)،امام الحق (بلوچستان)،محمد نواز (ناردرن)، نعمان علی (ناردرن)،ساجد خان (خیبرپختونخوا)،سعود شکیل (سندھ)،شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)،

شان مسعود (بلوچستان)،زاہد محمود (سندھ)ریزرو پلیئرز،کامران غلام (خیبرپختونخوا)،محمد عباس (سدرن پنجاب)،نسیم شاہ (سدرن پنجاب)،سرفراز احمد (سندھ)،یاسر شاہ (بلوچستان)،پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہ

ے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دستیاب بہترین، باصلاحیت اور سب سے ان فارم کھلاڑی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ منتخب کردہ تمام کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (فاسٹ باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عماد احمد حمید (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…