اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ہندو انتہا پسندوں کا سامنا کرنیوالی طالبہ ”شیرنی“ قرار بھارت میں ہی مسکان کے حق میں بڑی آواز بلند ہو گئی

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ علی گونے نے انتہا پسند ہندؤں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ کو ‘شیرنی’ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں علی گونے نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں کس طرح ایک نوجوان خاتون طالبہ نے تنہا ڈھیر سارے انتہا پسند ہندؤں کا سامنا کیا۔انتہا پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے اْن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا اور ‘اللّہ اکبر’ کے نعرے لگاتی رہی۔علی گونے نے طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ہماری شیرنی ہے۔بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ‘ایک عورت کو یہ جھنڈ میں کْتے نہیں ڈرا سکتے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو میں انتہا پسند ہندوئوں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔یاد رہے کہ کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔اس موقع پر کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دبائو ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…