لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے دورے پر آئے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی قائد چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور وسیم اختر کی
سربراہی میں وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت عوامی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں چودھری مونس الٰہی اور دیگر (ق) لیگی رہنما بھی موجود تھے جبکہ چودھری پرویز الٰہی نے مہمان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔