کراچی(این این آئی)ضلع میرپورخاص کے قصبے نوکوٹ کے قریب 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پروزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی نے آزادانہ انکوائری کے لیئے فیکٹ فائنڈ کمیٹی قائم کردی ہے۔سریندر ولاسائی نے فضا راجپوت اور کنول راجپوت نامی دو لڑکیوں کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے
واقعے کی انکوائری کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کاشف بجیر کی زیرِ قیادت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں نور النسا ابڑو اور سمترا منجیانی رکن ہوں گی۔کمیٹی متاثرہ لڑکیوں، ان کے خاندان سمیت متعلقہ افسران اور افراد سے مل کرحقائق اکٹھے کرے گی۔کمیٹی آئندہ اس طرح کے گھنائونے جرائم کی روک تھام کے لیے تجاویز اور متعلقہ افسران کو کارروائی کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گی