پنگریو(این این آئی)نوکوٹ کے گائوں محمدحنیف راجپوت کی رہائشی دوخواتین سے ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقع اوراصل ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پنگریوکی سول سوسائٹی سراپااحتجاج بن گئی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شوکت علی۔محمدارشد۔جاویدبلوچ۔اکبرعلی کی قیادت میں میڈیاکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹنگڑی برادری کے درجنوں افرادنے گاوں محمدحنیف راجپوت پر
حملہ کرکے دوخواتین کواغوا کیااورانہیں دوران اغوا اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاورثا کی جانب سے مغوی خواتین کوبازیاب کرانے کی مسلسل اپیلیں کرنے کے باوجودپولیس نے مغوی خواتین کوبازیاب نہیں کرایاجوکہ پولیس کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے سول سوسائٹی نے وزیراعلی سندھ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقع میں ملوث اصل ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔