لاہور( این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کو باہر بھیجا اور نہ کسی کو پاکستان آنے سے روکا ہے ، واپس لانا ریاست کا کام ہے ،ہمارے پاس ایک وزارت ہے لے لیں ، ہمیں وزارت کی خواہش نہیں ہے ،سیاست میں سب سے ملا جاتا ہے ، یہ سہولت کاری نہیں ہوتی۔ چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے اس سوال کہ نواز شریف کو ہی واپس لانا چاہیے یا کسی او رکو بھی
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو باہر بھیجا او رنہ کسی کو روکا ہے ، واپس لانا ریاست کا کام ہے ۔ انہوں نے حکومت کا بوجھ بانٹنے کے لئے مزید کچھ حاصل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوئی خواہش نہیں ، ہمارے پاس ایک وزارت ہے وہ بھی لے لیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سب سے ملا جاتا ہے ، یہ کوئی سہولت کاری نہیں ہوتی، سیاست میں تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہ ہو ۔