ہٹیاں بالا (این این آئی)آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں شکار کی تلاش میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو مقامی افراد نے مار ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہٹیاں بالا میں صبح اْس وقت چیخ وپکار سے مقامی افراد اکٹھے ہوگئے جب وہاں ایک تیندوا آبادی میں گھس آیا۔ تیندوے نے دوافرادکوحملہ کرکے معمولی زخمی کیا تو مقامی افراد نے پتھرمار مار کر
تیندوے کی جان لے لی۔محکمہ وائلڈ لائف حکام نے موقع پر پہنچ کردوافرادکے خلاف مقدمہ درج کرایا اورتیندوے کو پوسٹمارٹم کیلئے مظفرابادمنتقل کیا۔خیال رہے کہ دوہفتے قبل بھی زیریں وادی نیلم میں ایک مادہ تیندوا گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی تھی جس کی بعد میں موت واقع ہوگئی تھی۔ وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں 6 ماہ کے دوران اب تک 16 تیندوے انسانوں کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں۔