فیصل آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو فیصل آباد کچہری بازار میں ریلی لانا مہنگا پڑ گیا ۔دکانداروں اور شہریوں نے شیر شیر کے نعرے لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجرائ کے سلسلہ میں اقبال سٹیڈیم س
ے ایک درجن سے زائد رکشوں پر صحت کارڈ والے فیلکس بورڈ والے کارڈ لگا کر جلوس کی شکل میں کچہری بازار تک ریلی نکالی اس دوران شہباز گل شہر یوں اوردوکانداروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے جبکہ جواب میں دکانداروں اور شہریوں نے وزیراعظم نواز شریف اور شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے۔