پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف سے ملاقات، ایم کیو ایم نے وزیراعظم پر کھل کر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان پر کھل کر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم عمران خان کے خلاف پھٹ پڑا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے

دوران متحدہ قومی موومنٹ نے ملاقات میں وزیراعظم پر کھل کر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو حکومت کرنی نہیں آتی، صبح ایک فیصلہ تو رات کو دوسرا فیصلہ کرتے ہیں، حکومت نے اب تک ہم سے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، جب مشکل میں ہوتے ہیں تو واسطے دیتے ہیں جیسے ہی مشکل وقت نکل جاتا ہے تو آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔ شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے، انہیں گورننس کرنی نہیں آتی، ہمیشہ کولیشن حکومتوں کا حصہ رہے لیکن جو وعدہ خلافیاں پی ٹی آئی حکومت نے کی کسی نے نہیں کی، کراچی ہمارا تھا، ہمارا مینڈیٹ چھین کردیگر قوتوں کو مسلط کیاگیا، اگر اپوزیشن حکومت بھیجنے میں سنجیدہ کوششیں کرے تو ایم کیو ایم غور کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران متحدہ کی طرف سے بتایا گیا کہ ملکی مفاد کی بہتری کیلئے کوئی اہم اقدام اٹھایا گیا تو تعاون کیلئے تیار ہونگے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے شہبازشریف کو کراچی دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے میں بھی اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کے لئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچا، شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پارٹی رہنما وسیم اختر کا آمد پر استقبال کیا۔ احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، ملک محمد خان نے پارٹی صدر کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…