اسلام آباد(آن لائن)وفاقی شرعی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی شادی کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خواتین کو
مرد سے شادی ختم کرنے کا شرعی اختیار نہیں،عمران خان سے شادی کیلئے بشری بی بی کا طلاق لینا غیرشرعی تھا،قرآن کریم میں استعمال لفظ خلع کا شادی یا طلاق سے کوئی تعلق نہیں۔وفاقی شرعی عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔