اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

جویریہ ظفر کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور،مقدمہ کراکے رکن قومی اسمبلی خود پھنس گئی‎

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیزپاکستانیز جویریہ ظفر پر حملے کے کیس میں ان کے خاوند حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے

ملزم حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالتی حکم پر ملزم حیدرعلی نے ڈیڑھ لاکھ روپے زر ضمانت مچلکہ جمع کروایا۔وکیل ملزم کا مؤقف ہے کہ مدعیہ جویریہ ظفر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔خیال رہے کہ 2 فروری کو جویریہ ظفر نے اسلام آباد کے ویمن تھانے میں مقدمے کی درخواست دی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کا حیدر علی سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر کورٹ سے خلع لینے کا کہا تو شوہر نے انہیں اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔جویریہ ظفر کے مطابق شوہر نے ان کے سر پر پستول تان کر فائرنگ کی جس سے وہ بچ گئیں اور گولی دیوار پر جالگی، انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ بعدازاں خاتون ایم این اے کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔



کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…