پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ملتان سلطانز کا اصل مالک کون ہے؟ علی ترین نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان سپر لیگ سیون کے دفاعی چمپئین ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین نے ملتان سلطان کے اصل مالک کا بتا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ترین سے صارف نے پوچھا کہ ’ سر ملتان سلطان کا مالک کون ہے ؟ جس کے جواب میں علی ترین کاکہنا تھا کہ اب ملتان سلطان کے مالک میرے چچا ’’ عالمگیر ترین ‘‘ ہیں ۔

اس پر ایک اور صارف کی جانب سے کہا گیا کہ چچا تو کراچی کنگز بھی لے سکتے تھے ، جس کے جواب علی ترین نے smileکا ایموجی بناکر جواب خاموش رہے ۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیون کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا، اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس موقع پر میں پوری منیجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکرگزار ہوں، امید ہے یہ ہی کارکردگی لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی برقرار رہے گی۔رضوان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے شاندار فینز، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…