کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں آج ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ظاہر کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج (منگل)بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعدمیں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 16سے18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔