اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت نے مغل دور کے تاریخی باغ میں دکانوں کی تعمیر سے روک دیا

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)عدالت نے شیخوپورہ کے تاریخی باغ میں دکانوں کی تعمیر سے روکدیا،فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے کمپنی باغ کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد وحید نے شہری یاسر خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی باغ مغل بادشاہ جہانگیر کے دور

حکومت میں تعمیر کیا گیا، انگریز کے دور میں کمپنی باغ کی حیثیت کو برقرار رکھا گیا۔ تاہم اب قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کمپنی باغ میں ماڈل بازار بنا دیا گیا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت کمپنی باغ کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کا حکم دے۔سماعت کے بعد عدالت نے انتظامیہ کو کمپنی باغ میں دکانوں کی تعمیر سے روک دیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 10 فروری کو جواب طلب کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…