منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

3ہزار لیموں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی پھل بیٹری کا ریکارڈ قائم

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)ہم بچپن سے ہی آلو اور لیموں سے چھوٹے بلب جلانے کے تجربات کرتے رہے ہیں۔ اب برطانیہ میں طلبا وطالبات نے 2923 لیموں کو جوڑ کر 2307 وولٹ بجلی بنائی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کی باقاعدہ تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا مظاہرہ 15 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا۔ رائل سوسائٹی

آف کیمسٹری (آرسی ایس)کے تحت یہ کارنامہ انجام دیا گیا ہے۔ آر سی ایس ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس سے دنیا بھر کے ہزاروں سائنسداں اور ماہر منسلک ہیں اور وہ باہم مل کر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔توانائی کے دیگر طریقوں اور کاربن سے پاک دنیا کے موضوع کے تحت مانچسٹر میں اس کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس پورے عمل میں بیٹریوں کے ماہر پروفیسر سیف الاسلام اور فرین اسکاٹ نے اس پورے عمل کی نگرانی کی۔ بڑے لیمو کو درمیان سے کاٹ کر انہیں جست اور تانبے کے تاروں سے جوڑا گیا تھا اور سلسلہ وار سرکٹ بنایا گیا تھا۔ اس طرح دنیا کی طاقتور ترین پھل بیٹری وجود میں آئی جس سے 2307 وولٹ بجلی بنائی گئی۔اس میں لیموں کا جوس الیکٹرولائٹ کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ جست اور تانبے کے تار برقی رو آگے لے کر جاتے ہیں۔ اس کے لیے ہزاروں لیموں کو کئی شیلف میں رکھا گیا تھا اور جگہ جگہ اسے وولٹ میٹر سے جوڑ کر اس کی توانائی کی تصدیق کی گئی تھی۔ تین ہزارلیموں سے کل 2307 وولٹ بجلی بنائی گئی جبکہ اس سے قبل کا ریکارڈ 1521 وولٹ تھا۔تجربے کے بعد بچے ہوئے لیموں کو ایک برطانوی کمپنی کو دیا گیا ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے بجلی بناتی ہے جبکہ لیموں کے رس سے بایوفرٹیلائزر بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…