نواب شاہ(این این آئی) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، 28سالہ شہزادبھٹی کوشدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، صوبہ سندھ کے شہرنواب شاہ میں مین ریلوے لائن کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہوئے ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ وی آئی پی کالونی کے قریب پیش آیا ، 28سالہ شہزادبھٹی کوشدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔