ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

عالمی طاقتوں سے پاک ،بھارت تعلقات دوبارہ قائم کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کا مطالبہ

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی)کی کشمیر تنازع پر تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی عالمی طاقتوں کو بھارت اور پاکستان پر باہمی احترام اور پرامن تعلقات کی بحالی کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ باضابطہ دو طرفہ تعلقات بحال کریں اور کشمیری سیاسی رہنمائوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کریں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کشمیری

ایکٹوسٹ کی حمایت کرتا ہے، تاہم شورش پھیلانے والے زیادہ تر علیحدگی پسند مقامی ہی ہیں۔رپورٹ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک حوصلہ افزا پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بیک چینل رابطے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔البتہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ کوئی بھی واقعہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…