حیدرآباد(این این آئی)بھارت میں رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے لیے 101 بکروں کی قربانی دینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر حیدر آباد کے ایک ارب پتی تاجر نے رکن پارلیمنٹ کی سلامتی اور لمبی عمر کے لیے 101 بکروں کی قربانی دے دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حیدر آباد کے ارب پتی تاجر نے کہاکہ انہوں نے برکن پارلیمنٹ کی سلامتی اور لمبی عمر کے لیے 101 بکروں کی
قربانی دی ہے۔خیال رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی پر بھارت میں کچھ روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تھا، ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا جن سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی کے بیانات سے ناراض تھے، اس لیے ہم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔