ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چین نے مسئلہ کشمیر، افغان معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کر دی، وزیراعظم عمران خان

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے،شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔عمران خان نے بتایا کہ عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کو پزیرائی مل رہی ہے، یہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…