منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات،ولی عہد شہزادہ کی جانب سے اہم پیغام پہنچایا

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا

جبکہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے وژن اور پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں ان کے گراں قدر تعاون کو بھی سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے خاص طور پر مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر بھی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم نے بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ عمران خان نے عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر وزیراعظم عمران خان نے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس فریم ورک کے ذریعے کے ایس اے میں پاکستانی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے وزیر اعظم کو ولی عہد شہزادہ کی جانب سے تہنیتی پیغام پیش کیا جبکہ سعودی وزیر نے مملکت کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا۔شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے اپنی وزارت سے متعلق تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…