منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، ڈاکوؤں نے موبائل کی خاطر حافظ قرآن کی جان لے لی

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں حافظ قرآن نوجوان اسامہ کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل فون چھیننے کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی آئے روز ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو مزاحمت کرنے پر

ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے۔کراچی کے علاقے پاور ہائوس کے قریب نوجوان اسامہ کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر سر میں گولی ماری دی گئی۔نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تو ادھر کہا گیا کہ دوسرے اسپتال لے جائیں، ورثا شدید زخمی حالت میں اسامہ کو دوسرے اسپتال لے کر گئے۔مقتول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، ڈاکٹرزنے کہاکہ اسامہ کے سر میں گولی لگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔اسامہ کے بھائی نے بتایا کہ اسامہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور سب کا لاڈلہ تھا، وہ دن میں معذور والد کی خدمت کرتا تھا اور رات میں نوکری کرتا تھا۔مقتول کے بڑے بھائی نے بتایاکہ اتوار کے روز اسامہ کی چھٹی تھی اور وہ دوستوں کے ساتھ چپلی کباب کھانے گیا تھا اس نے کسی کو کال کرنے کے لیے فون نکالا تو ڈکیت آگئے اور انہوں نے مزاحمت پر اس کے سر میں گولی ماری۔واقعے سے متعلق پولیس کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…