اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئی گاڑی کا پہلا سفر پانچ دوستوں کی زندگی کا آخری سفر بن گیا

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی گاڑی کا پہلا سفر پانچ دوستوں کی زندگی کا آخری سفر بن گیا اور نتیجتاً نئی گاڑی کی خوشی غم میں ڈھل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پانچ نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو مری روڈ بہرہ پل کے قریب خوف ناک ٹریفک حادثہ میں

پانچ دوست جاں بحق ایک زخمی ہوگیا،حادثے میں کار بھی مکمل تباہ ہوگئی ۔ اتوار کو عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے سائن بورڈ سے ٹکرائی جس سے فرحان ، فہد اور حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سبحان اور سوراب کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ٹریفک پولیس اور تھانہ بہارہ کہو پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث یش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…