اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

شارجہ میں پاکستانی شہری نے سڑک پر پڑا بیگ واپس کرکے ملک کا سرفخر سے بلند کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

شارجہ(این این آئی ) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے ایک پاکستانی نے مصری خاتون کاسڑک پر گرنے والاہینڈ بیگ واپس کرکے ملک کا سرفخر سے بلند کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق دس برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستان کے 35 سالہ شہری منظر عباس نے اپنی ایمانداری اور مہربانی کے سادہ عمل کی بدولت ایک مصری خاندان کو

شدید پریشانی سے بچا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔منظر عباس فوڈ ڈیلیوری رائیڈر ہیں، کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں جو گزشتہ ہفتے شارجہ یونیورسٹی سٹی میں کھانے کا آرڈر دینے کے لیے جا رہے تھے، تو انھیں شارجہ کی امریکن یونیورسٹی جانے والی سڑک کے فٹ پاتھ پر ایک لیڈیز ہینڈ بیگ پڑا نظر آیا۔جب انھوں نے لاوارث ہینڈ بیگ اٹھا کر دیکھا تو اس میں نقد رقم کے علاوہ 20 ہزار درہم کا ایک چیک، شناختی کارڈ، اور اہم کاغذات موجود تھے۔کاغذات پر سے موبائل نمبر نوٹ کر کے منظر عباس نے کالیں شروع کر دیں، دس بارہ کالیں کرکے بھی کوئی جواب نہیں آیا، پھر انھوں نے واٹس ایپ پیغام بھیج دیا کہ آپ کا بیگ مجھے ملا ہے، معلوم ہوا کہ بیگ ہدا عبدالوہاب نامی مصری خاتون کا تھا، جو بیگ کے کھونے سے اتنی پریشان تھیں کہ موبائل پر آنے والی کالز کا بھی جواب نہیں دے رہی تھیں، جو اسی بیگ سے متعلق تھیں۔خاتون کے بیٹے طارق محمد نے بتایا کہ ہم شدت سے اس بیگ کو تلاش کر رہے

تھے، میری والدہ میری بہن کی کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے یونیورسٹی گئی ہوئی تھیں۔عباس نے جس دوسرے نمبر پر واٹس ایپ کیا، وہ دراصل خاتون ہی کی بیٹی کا تھا، جنھوں نے پیغام پڑا تو خوشی سے نہال ہو گئیں، اور والدہ کو بتایا کہ گم شدہ بیگ مل گیا ہے، تب خاتون نے موبائل پر نگاہ کی جہاں انجان نمبر سے کم از کم بارہ کالیں آئی ہوئی تھیں۔یو اے ای میں

25 برس سے مقیم مصری خاتون نے کہا عباس نے ہمارے لیے جو کچھ کیا ہم اس کے لیے بہت مشکور ہیں۔ طلابات میں کام کرنے والے عباس نے کہا کہ میرے عمل سے اس خاندان کو جو خوشی ملی ہے وہ میرے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جب میں نے بیگ واپس کیا تو اس کے بعد بہت اچھا محسوس کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…