اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوہاٹ’ امام مسجد نے صرف6 ماہ میں نماز پنجگانہ میں باقاعدگی کیساتھ تلاوت کرتے ہوئے ختم قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں ایک امام مسجد نے چھ ماہ کی مدت میں نماز پنجگانہ میں باقاعدگی کے ساتھ تلاوت کرتے ہوئے ختم قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرکے اپنی نوعیت کا نیاریکارڈ قائم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل شاہ پورمیں گورنمنٹ ہائی سکول لال گڑھی کے

قریب واقع مسجد ابوذرغفاری کے امام مسجد اور قاری و حافظ نصیراحمد نے یکم ستمبر2021 سے روزانہ تین اوقات فجر’ مغرب اورعشاء کی جہری فرضی نمازوں میں قرآن پاک کی ترتیب وار تلاوت شروع کی تھی جو گزشتہ روز 2 فروری2022 تک جاری رہنے کے بعد قرآن شریف کے30 پاروں کی تلاوت مکمل کرکے چھ ماہ کی مدت میں ختم قرآن پاک کیا اور اس طرح اپنی نوعیت کا ریکارڈ قائم کرلیا۔ یادرہے کہ عموماً رمضان شریف میں صلٰوة تراویح میں مسلمان ختم قرآ ن پاک کا اہتمام کرتے ہیں لیکن کوہاٹ کے اس قاری اور امام مسجد نصیراحمدنے رمضان شریف کے بغیر نماز پنجگانہ میں جہری نمازوں کے دوران چھ ماہ کی مدت میں قرآن پاک کی تلاوت مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…