اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری، کم قیمت والا 5 جی موبائل جلد متعارف کروانے کا اعلان ،قیمت اتنی کم کہ اب ہر کوئی خریدےگا

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔ایپل نے مارچ میں سستا ترین آئی فون مارکیٹ میں پیش کر نے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی فون ایس ای 3 کو 8 مارچ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس کی قیمت 300 ڈالرز یعنی52 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے ،اس طرح یہ سستا ترین فون ہوگا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے 8 مارچ کے ایونٹ میں آئی فون ایس ای 3 کے ساتھ آئی پیڈ ائیر اور میک منی کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاو¿می اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے ہو سکتاہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…