اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کے قریبی ساتھی ن لیگ کو چھوڑ کر حکومت کی حمایتی جماعت میں شامل

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

گجرات(این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں (ن)لیگ کے مرکزی رہنما الحاج امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شامل ہوگئے۔الحاج امجد فاروق نے قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی، چودھری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الہی

کی موجودگی میں مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت کااعلان کیا۔چودھری پرویزالٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں (ن)لیگ کا گڑھ سمجھاجاتا ہے، ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل فری تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)ختم ہو، اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے،عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں، وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے، جنہیں مل کر حل کررہے ہیں۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا، نیت صاف ہو تو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید سٹیشن بنائے جارہے ہیں اور عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…