جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

رواں ماہ موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم تفصیلات جاری کر دیں

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فروری کے مہینے سے معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریبی شمالی و شمالی مغری علاقوں میں کم بارشیں متوقع ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ فوگ کی صورتحال میں کمی ہو گی

جبکہ مہینے کے آخر تک فوگ کامکمل خاتمہ ہو جائے گا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہوسکتا ہے۔دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخو ا ، بالائی پنجاب،اسلام آباد ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخو ا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید ھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم خیبر پختونخواہ: پارا چنار 03،مالم جبہ 02، دیراور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، استور منفی11، گوپس منفی 09 ، اسکردو منفی08،پاراچنار منفی05،ہنزہ، مالم جبہ ، دیر منفی 04 ، قلات منفی 02، بونجی ، کاکول ، راولاکوٹ ، شو پیاں اور بارہ مولہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…